Maktaba Wahhabi

37 - 36
پورے سات دن گوشت کا ناغہ ہونے لگے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت کو مستقل طور پر ختم کر دیا جائے۔‘‘ کیونکہ قربانی قرآنی الفاظ میں شعائر اللہ میں داخل ہے ۔ مسلمانوں کا فرض ہے کہ شعائر اللہ کے احترام میں ہر ممکن قربانی کریں۔  یہ بھی یاد رہے ایام قربانی میں ذبح ہونے والے جانوروں کے مبالغہ آمیز اعداد و شمار دیتے ہوئے یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ قربانی کے تین چار دن عام مذبح خانے بند رہتے ہیں اور عید سے کئی دن قبل اور بعد بھی ذبیحہ کی رفتار خاصی کم رہتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اعداد و شمار ترتیب دیتے ہوئے اس بچت کو میزان سے منہا کر لیا جائے۔ امید ہے کہ جمع و تفریق کا یہ عمل کسی نہ کسی درجہ میں ان خطرات کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔
Flag Counter