Maktaba Wahhabi

109 - 236
کی افادیت میں کسی دوست کو اختلاف ہو، لیکن وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ان کے مفید ہونے میں شبہ نہیں کیا جا سکتا۔ قادنیت اور بعض دوسرے فرقوں نے عوام میں جس طرح بدعی خیالات کی اشاعت کرنی شروع کی تھی۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جتا تو آج پانی سرسے گزر گیا ہوتا۔ اگر صورت حال کو جلد از جلد درست نہ کیا جاتا تو قادنیت ایک عظیم فتنہ کی صورت اختیار کرلیتی۔ نصف صدی کی یہ کوشش یقیناً ان فتنوں کے دفاع میں کافی مقید ثابت ہوئیں ورنہ انگریز بہادر کی عطا کردہ نبوت آج ایک مصیبت بن چکی ہوتی۔ میرا مقصد ان گزارشات سے جماعت کی ان خدمات کا مختصر ساجائزہ لینا تھا جو جماعت نے مختلف طریقوں سے اداکیں۔ تاکہ عامۃ المسلمین اس بات کا اندازہ لگاسکیں۔ کہ اس تحریک نے اسلام کے لیے کیا کچھ کیا اور ماضی اور مستقبل کی تحریکات اور اس تحریک میں کیا فرق ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اتفاق،خلوص اورعمل صالح کی توفیق عطا فرمائے۔ تاکہ ہم اسلام اور اہل سلام کے لیے مفید ثابت ہوسکیں۔
Flag Counter