Maktaba Wahhabi

101 - 154
(عکس جزء رفع الیدین للامام بکاری عربی اردو) عکس (عکس جزء رفع الیدین ص ۳۶) یہ روایت بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل ہے۔ چوتھی شہادت: امام ابوعوانہ نے اگلی روایت امام الحمیدی کی پیش کی ہے: حدثنا الصائغ بمکۃ قال ثنا الحمیدی قال: ثناء سفیان عن الزھری قال: أخبرنی سالم عن ابیہ قال: رأیت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم مثلہ (حدیث نمبر۱۵۷۵) امام الحمیدی کی روایت پر تفصیلی بحث پیچھے گزر چکی ہے اور یہ روایت بھی اثبات رفع الیدین کی زبردست دلیل ہے اور امام ابوعوانہ کا بھی اسے اثبات رفع الیدین کے سیاق میں ذکر کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس روایت کو بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد دوسری روایت کو جن کی تعداد چار ہے امام ابوعوانہ نے مفصل ذکر کیا ہے اور ان روایات میں رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کا ذکر ہے اور اس طرح یہ روایات بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل ہیں۔ اصل حقیقت یہاں سے اب ہم اصل حقیقت کی طرف آتے ہیں اور آپ کے سامنے امام سفیان ابن
Flag Counter