Maktaba Wahhabi

131 - 154
پر کوئی گفتگو نہیں کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ موصوف کے نزدیک بھی عشرین لیلۃ کے الفاظ ہی درست ہیں۔ 5 ملا علی قاری حنفی (المتوفی ۱۰۱۴ھ) نے مشکاۃ المصابیح کی شرح لکھی ہے اور اس کتاب میں انہوں نے عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ نقل کئے ہیں۔ عکس (عکس مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح ج۳ ص۳۶۵) یہ تحریف کب ہوئی؟ کس نے کی؟ کیوں کی؟ مولانا سلطان محمود صاحب رحمہ اللہ تحریف کے متعلق لکھتے ہیں: ’’ہند میں ۱۳۱۸ھ تک جتنے نسخے سنن کے مطبوع ہوئے ان سب کے سب میں عشرین لیلۃ ہی مطبوع ہے۔ اور کسی قسم کا کوئی اشارہ نسخوں کے اختلاف کا نہیں ہے۔ البتہ جب مولانا محمود حسن کے حواشی کے ساتھ سنن کو چھپوایا گیا تو ناشرین نے خود یا کسی کے مشورہ سے متن میں لیلۃ اور اس کے اوپر نؔ کا نشان دے کر حاشیہ پر رکعۃ لکھ دیا۔ اس کے بعد جب مولانا فخر الحسن کے حواشی کے ساتھ طبع کرایا گیا تو اس میں متن میں رکعۃ لکھا اور اس کے اوپر نؔ کا نشان کے کر حاشیہ پر لیلۃ لکھ دیا۔ تاکہ یہ تأثر عام ہو جائے کہ یہاں نسخوں کا اختلاف ہے اسی طرح بذل المجہود کے ساتھ سنن ابی داو‘د کی طبع کے وقت متن میں لیلۃ لکھا اور اوپر نؔ کا
Flag Counter