Maktaba Wahhabi

134 - 154
عکس (عکس الدرالمنضود علی سنن ابی داو‘د جلد۲ ص:۵۹۳)۔ مولانا احمد علی سہارنپوری سے یہ نسخہ کسی کسی نے دیکھا اور ان سے اس بات کو کسی نے روایت کیا اور یہ نسخہ سہارنپور اور حجا میں کسی مقام پر موجود ہے۔ اس کی وضاحت کی ضرورت ہے اگر واقعی کوئی ایسا قابل اعتبار نسخہ موجود ہے کہ جس کی بنیاد پر رکعۃ کے الفاظ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو ایسے نسخہ کو اب تک سامنے آنا چاہیئے ورنہ سمجھا جائے گا کہ یہ بے بنیاد دعویٰ ہے اور جیسا کہ مصنف ابن ابی شیبہ والی روایت میں دیوبندیوں نے تحت السرہ کا اضافہ کیا تھا لیکن اس کا وہ کوئی ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکے۔ اسی طرح عشرین رکعۃ کا بھی یہ حضرت ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ’’چور چوری سے جائے لیکن ھیرا پھیری سے نہ جائے۔‘‘ اور اس تمام کاروائی کے بعد جب سنن ابی داو‘د مولانا فخر الحسن گنگوہی کے حواشی کے ساتھ طبع ہو کر آئی تو اس میں متن میں رکعۃ اور حاشیہ میں نسخہ کے طور پر لیلۃ کا لفظ لکھا گیا۔ اسے کہتے ہیں ہاتھ کی صفائی۔ یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟ متن میں رکعۃ اور حاشیہ میں لیلۃ کے الفاظ عکس
Flag Counter