Maktaba Wahhabi

135 - 154
(عکس سنن ابی داو‘د معہ حاشیہ التعلیق المحمود ص ۲۰۲) اس کے بعد جب سنن ابی داو‘د کو شائع کیا گیا تو متن میں رکعۃ کے الفاظ داخل کر دیئے گئے اور حاشیہ سے عشرین لیلۃ کے الفاظ کو غائب کر دیا گیا۔ متن میں رکعۃ اور حاشیہ غائب عکس ان تمام دلائل سے واضح طور پر ثابت ہو گیا کہ اصل حدیث میں عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ ہیں اور دیوبندیوں کے ہاتھوں کی صفائی کے باوجود بھی وہ عشرین لیلۃ کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور آگے ’’قول فیصل‘‘ میں اس حقیقت کو مزید واشگاف کیا گیا ہے۔ سیر اعلام النبلاء کا حوالہ عکس علامہ ذہبی (المتوفی:۷۴۸ھ) نے سنن ابی داو‘د کے حوالہ سے ابی بن کعب کی روایت کو نقل کیا ہے اور اس میں انہوں نے عشرین رکعۃ کے الفاظ نقل کئے ہیں اگر یہ تحریف نہیں ہے تو علامہ ذہبی کو یہاں نقل میں غلطی لگی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی دوسری کتاب المہذب میں عشرین لیلۃ ہی نقل کیا ہے۔ عکس سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں بھی بیس راتوں (عشرین
Flag Counter