Maktaba Wahhabi

137 - 154
باب القنوت فی الوتر قائم کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث کا تعلق تراویح سے نہیں ہے۔ 2 سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ آخری عشرہ کا قیام نہیں کیا کرتے تھے بلکہ وہ صرف بیس راتیں ہی ان کے ساتھ گزارتے لہٰذا اس وضاحت سے بھی ثابت ہوا کہ عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ درست ہیں۔ گھر کی شہادت علامہ زیلعی حنفی نے (نصب الرایہ ص ۱۲۶ ج۲) میں ابن نجیم حنفی نے (البحر الرائق ص۴۰ ج۲) میں، ابن ہمام نے (فتح القدیر ص۳۷۵ ج۱) میں علامہ حلبی نے (مستملی ص۴۱۶) میں اور مفتی احمد یار حنفی بریلوی نے (جاء الحق ص۹۵ ج۲) میں اسے ابوداو‘د کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور ان تمام نے عشرین لیلۃ کے الفاظ نقل کرتے ہوئے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ اسی طرح ابن ترکمانی نے (جوہر النقی ص۴۹۸ ج۲) میں اس روایت کے ضعیف و منقطع ہونے کی صراحت کی ہے۔ حنفی شارحین ملا علی قاری حنفی متفو ۱۴۱۰ھ نے (مرقاۃ ص ۱۸۴ ج۳ میں، شیح عبدالحق محدث دہلوی نے (اشعۃ اللمعات ص۵۸۱ ج۱) میں اور مولوی قطب الدین دھلوی حنفی نے (مظاہر حق ص۴۱۶ ج۱) میں اس روایت کو ابوداو‘د سے عشرین رکعۃ کے الفاظ سے ہی ذکر کیا ہے۔ (تحفہ حنفیہ ص۳۹) شیخ صاح غلطی ہو رہی ہے رکعۃ کے بجائے لیلۃ کا لفظ ہو گا تحقیق کریں۔
Flag Counter