Maktaba Wahhabi

143 - 154
امام الکلام ص۱۸۷ و التعلیق الممجد ص۹۶، علامہ زیلعی حنفی نے بھی نصب الرایہ ص۷ ج۲ میں واؤ کے بغیر جابر عن ابی الزبیر ہی نقل کیا ہے جو اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ابن ماجہ میں واؤ کا اضافہ دیوبندیوں کی بددیانتی اور تحریف ہے اور انہوں نے سند میں گڑبڑ کر کے ایک من گھڑت روایت کو فرمانِ مصطفی باور کرانے کی کوشش کی ہے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ صحیح مسلم میں تحریف ملک سراج الدین اینڈ سنز نے ۱۳۷۶ھ میں مولوی محمد ادریس کاندھلوی وغیرہ دیوبندی کی تحقیق سے صحیح مسلم کو شائع کیا۔ اس میں حنفیت کی تائید کی غرض سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حسب ذیل سند وضع کی گئی: حدثنی عبیداللّٰه بن معاذ العنبری قان نا ابی قال نا محمد بن عمرو اللیثی عن عمرو بن مسلم بن عمارۃ عن بن اکیمہ اللیثی قال سمعت سعید بن المسیب یقول سمعت ام سلمۃ زوج النبی الخ (صحیح مسلم ص۱۶۸ ج۲) حالانکہ درست سند حسب ذیل ہے: حدثنی عبیداللّٰه بن معاذ العنبری قال نا ابی قال نا محمد بن عمرو اللیثی عن عمر ابن مسلم بن عمار بن اکیمۃ اللیثی قال سمعت سعید بن المسیب یقول سمعت ام سلمۃ زوج النبی الخ (صحیح مسلم ص۱۶۰ ج۲) یہی روایت (ابوداوٗد ص ۳۰ ج۲، ترمذی مع تحفہ ص۳۶۵ ج۲، نسائی مجتبیٰ ص۱۹۴ ج۲، ابن
Flag Counter