Maktaba Wahhabi

153 - 154
قبروں کی پوجا پاٹ کرنا، بزرگوں سے دعائیں مانگنا، انہیں مدد کے لئے پکارنا وغیرہ شرکیہ افعال ہیں۔ لیکن قبر کے اندر کے معاملات پر لب کشائی کرنا، آخرت کے حالات کو دنیا پر قیاس کرنا اور قبر کے عذاب و ثواب پر ایمان لانے کے بجائے الٹا اس پر فتویٰ بازی کرنا جہالت کی انتہاء ہے اور احادیث صحیحہ متواترہ کا انکار ہے۔ عذاب قبر کے بیان پر اس قدر کثرت کے ساتھ احادیث مروی ہیں کہ جن کا کوئی شمار ہی نہیں اور ان احادیث کے مانے والوں پر فتویٰ بازی کرنا یقینا سخت گمراہی ہے۔ اور ایسا شخص یقینا ضال و مضل ہے یعنی خود بھی گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کر رہا ہے۔ تناسخ کیا ہے؟ وارث سرہندی صاحب لکھتے ہیں: تناسخ: روح کا ایک جسم سے دوسرے جسم میں آنا۔ (ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق) بار بار جنم لینا، جون بدلنا، چولا بدلنا، آواگون۔ (جامع علمی اردو لغت ص۴۶۹) نیز ملاحظہ فرمائیں: رابعہ اردو لغت جدید ص:۲۶۰۔ سید قاسم محمود صاحب لکھتے ہیں: آواگون!جون بدلنا بقول مولانا اشرف علی تھانوی ایک بدن سے دوسرے بدن کی طرف نفس ناطقہ کا انتقال۔ ہندوستان میں اس اعتقاد کے لوگ عام ہیں۔ بقول البیرونی ’’جس طرح شہادت بہ کلمہ اخلاص مسلمانوں کے ایمان کا شعار ہے، تثلیث علامت نصرانیت ہے اور سبت منانا علامت یہودیت اسی طرح تناسخ ہندو مذہب کی نمایاں علامت ہے۔‘‘ موصوف مزید لکھتے ہیں: ’’عقیدہ تناسخ روح کے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کے معنی میں متعدد شیعی فرقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔‘‘ موصوف آخر میں لکھتے ہیں: ’’تناسخ کا عقیدہ ہندومت اور مسلمانوں کے علاوہ بدھ مت، قدیم یونانیوں اور دنیا کے دیگر مذاہب و اقوام
Flag Counter