Maktaba Wahhabi

49 - 154
جناب عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ومن کثب علی متعمدا فلیتبوأ مقعدہ من النار (صحیح بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب من ذکر عن بنی اسرائیل الرقم ۳۴۶۱ مشکاۃ المصابیح باب العلم ۱۹۸) ’’اور جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹے بولے تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔‘‘ جناب سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اور جناب مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: من حدث عنی بحدئیث یری انہ کذب فھو احد الکاذبین (صحیح مسلم مقدمۃ الرقم۱ و قال الامام مسلم: وھو الاثر المشھور عن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم۔مشکاۃ کتاب العلم الرقم ۱۹۹) ’’جو شخص میری طرف منسوب کر کے کوئی حدیث بیان کرے اور وہ جانتا ہو کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ شخص بھی جھوٹوں میں سے ایک ہے۔‘‘ ان احادیث کے علاوہ جناب علی، جناب انس بن مالک، ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کی روایات بھی صحیح مسلم میں موجود ہیں۔ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ خاموشی سے اپنی کتابوں میں جھوٹی احادیث نقل کر جاتا ہے اور تقاریر میں بھی ان موضوع یا ضعیف احادیث کو بیان کرتے ہیں۔ اور اللہ کے عذاب سے ذرا بھی نہیں خوف کھاتے۔ فما اصبرھم علی النار۔ حدیث کے ذکر کرنے کا ایک اصول جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کفی بالمرء کذبا ان یحدث بکل ما سمع (صحیح مسلم مقدمۃ الرقم ۷،۸)
Flag Counter