Maktaba Wahhabi

56 - 154
مناظرہ مقلدین ماسٹر امین اوکاڑوی کی خود ساختہ (من گھڑت) آیت عکس (عکس تحقیق مسئلہ رفع یدین ص ۵،۶) ماسٹر امین اوکاڑوی صفدر جو مغالطے کا امام ہے اور اس نے اپنی کتابوں میں ہر جگہ دجل و فریب سے کام لیا ہے اور جھوٹ کو سچ اور سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی زبردست کوشش کی ہے اور حنفیوں کی خلاف سنت اور بے جان نماز کو ثابت کرنے کے لئے جھوٹ و مکاری اور دھوکا بازی کو دلائل کا نام دے کر ذکر کیا ہے اور ہ رجگہ دھوکا دینے کی زبردست کوشش کی ہے۔ موصوف نے اپنے رسالہ ’’تحقیق مسلئہ رفع یدین‘‘ میں جہاں ضعیف و مردود روایات سے ترک رفع یدین ثابت کرنے کی کوشش کی ہے وہاں قرآن کریم پر ستم ڈھاتے ہوئے قرآنی آیات سے بھی استدلال کر کے رفع یدین کو قرآن و حدیث کے خلاف عمل قرار دیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بالکل واضح جھوٹ بھی کہا ہے۔ مثلاً و قوموا ﷲ قانتین کا مطلب یہ بیان کیا ہے: ’’دیکھئے خدا اور رسول نے نماز میں سکون کا حکم فرمایا‘‘ (تحقیق مسئلہ رفع یدین ص ۶۔ تجلیات صفدر۲/۳۵۰)۔ اورجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کر کے لکھتا ہے:
Flag Counter