Maktaba Wahhabi

61 - 154
خاموشی سے ذکر کر رہے ہیں۔ ہم نے موصوف کے ایک دو صفحوں میں سے اس قدر جھوٹ واضح اور آشکارا کر رہے ہیں اور ان کے مزید جھوٹ اور کذب بیانیوں کو آشکارا کرنے کے لئے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے جو لوگ دین کے معاملے میں ایسے جھوٹے اور فراڈی انسان پر بھروسہ کر رہے ہیں وہ سوچیں کہ اس طرح ان کی دنیا اور آخرت دونوں برباد ہو جائیں گے اور قیامت کے دن ان کا حال ہو گا اس کا اندازہ ان آیات کے مطالعہ سے ہو گا۔ (الفرقان ۲۷ تا ۲۹، الاحزاب:۶۶، ۶۷۔ اس سلسلہ میں الاستاذ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ردّ میں ایک کتاب ’’امین اوکاڑوی کا تعاقب‘‘ تحریر کی ہے جو چھپ چکی ہے۔ نیز الاستاذ موصوف نے اپنے ماہنامہ رسالہ ’’الحدیث‘‘ میں ان کے مضامنین پر ایک تحقیقی سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان کے مضامین قسط وار اس رسالے میں شائع ہو رہے ہیں۔ الاستاذ موصوف نے اپنی علمی اور تحقیقی مضامین کا آغاز امین اوکاڑوی کے مضمون ’’تحقیق مسئلہ تقلید‘‘ کے جواب سے شروع کیا ہے اور ابھی اس مضمون کی مزید قسطیں باقی ہیں۔ بہرحال موصوف نے آیت کے ظاہری الفاظ میں بھی تحریف کی ہے اور اس آیت سے جو مفہوم اخذ کیا ہے یہ دوسری تحریف ہے۔ اور موصوف کو اس فن میں اس قدر مہارت حاصل ہے کہ وہ کسی مقام پر بھی تحریف کرنے اور قرآن و حدیث کے مفہوم کو بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی نعوذ باللّٰه من ذالک
Flag Counter