Maktaba Wahhabi

75 - 154
ہو جائے گی۔ (تجلیات ج۵ ص ۴۸۸، ۴۸۹)۔ موصوف فقہ حنفی کے مسائل کو اہل حدیث کے سر تھونپنے کی کوشش کر رہے ہیں لہٰذا کیا چیز پاک ہے اور کیا پاک نہیں ہے؟ فقہ حنفی کی روشنی میں جاننے کے لئے ملاحظہ فرمائیں: حقیقۃ الفقہ کی کتاب الطھارات۔ نیز عرف الجادی وغیرہ کتب سے اہل حدیث پر حجت قائم نہیں کی جا سکتی کیونکہ اہل حدیث کے لئے حجت صرف قرآن مجید اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ موصوف مزید لکھتا ہے: (۱۸۹) حضور نماز میں بیوی کے پاؤں کو ہاتھ لگا لیتے، آپ نماز پڑھتے تو بیوی آپ کی پنڈلیوں کو ہاتھ لگا لیتی اور نماز نہ ٹوٹتی۔ اگر نمازی عورت کے کسی اور حصے کو ہاتھ لگا لے تو نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟ (۱۹۰) آپ نماز سے پہلے بیوی کا بوسہ لیتے، اس سے وضو نہ ٹوٹتا، اگر مرد نماز پڑھتی عورت کا بوسہ لے تو عورت کی نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں۔ جواب حدیث صریح سے دیں۔ (۱۹۱) اگر اس کے برعکس مرد نماز پڑھ رہا تھا عورت نے بوسہ لیا تو مرد کی نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں۔ (تجلیات ج۵ ص۴۸۷)۔ فقہ حنفی کے بعض مسائل کا تذکرہ موصوف کی فقہ کی کتابوں کی اگر ورق گردانی کی جائے تو وہاں ہر طرح کے گندے اور شرمناک مسائل بھی آسانی سے مل جائیں گے سردست چند مسائل ملاحظہ فرمائیں: کتا پلید اور حرام جانور ہے فقہ میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص کتے کو ذبح کرے اور اس کی کھال کو رنگ کر جائے نماز بنا لے یا ڈول بنا لے یا اس کی جیکٹ بنا لے یا
Flag Counter