Maktaba Wahhabi

85 - 154
ج۱ ص۱۵ حاشیہ ۷ نیز ملاحظہ ہو ۱/۷۱۔ کئی مقامات پر اس نے (یعنی معلق نے) نسخہ ظاہریہ کو ترجیح دے کر نسخہ دیوبندیہ کی تصحیح کی ہے۔ مثلاً ۲/۲۷۵، ۲۵۸، ۲۸۷، ۳۰۲۔ وغیرھم۔ بعض مقامات پر خود اعظمی دیوبندی نے اعتراف کیا ہے کہ یہاں اصل میں تحریف ہے دیکھئے مسند الحمیدی بہ تحقیق الاعظمی ج۱ ص۱۵ حاشیہ عربی وغیرہ۔ عکس نسخہ ظاہریہ میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں: رأیت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم اذا افتتح الصلوۃ رفع یدیہ حذو منکبیہ و اذا اراد ان یرکع و بعد ما یرفع راسہ من الرکوع ولا یرفع بین السجدتین(۱) اس عبارت سے صاف معلوم ہوتاہے کہ نسخہ دیوبندہ میں ’’ولا یرفع‘‘ کا اضافہ خود ساختہ ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں مصنف ابن ابی شیبہ کو کراچی میں جب بمبئی کے طبع شدہ نسخہ کا عکس لے کر شائع کیا گیا تو اس میں بھی متعصب دیوبندی ناشر نے وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت
Flag Counter