Maktaba Wahhabi

19 - 120
بدعات اور ان کا تعارف میں کوشش کروں گا کہ اس مختصر سی کتاب میں زیادہ سے زیادہ بدعات کا تعارف اپنے مسلمان بھائیوں کے سامنے پیش کردوں تاکہ ان بدعات سے اچھی طرح واقف ہو جانے کے بعد وہ بھی ان کو ترک کردیں اور وہ عقیدہ اختیار کرلیں جس کی تعلیم رسول برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے دی اور جس پر عمل پیرا ہونے کا حکم معبودِبرحق نے ان کلمات کی صورت میں دیا: {وَمَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا} (سورۃ الحشر: ۷ ) ’’جو کچھ تمہیں رسول دے رہے ہیں وہ لے لو اور جس چیز سے روک رہے ہیں اس سے رُک جائو‘‘۔ اس مختصر تمہید کے بعد میں حسبِ توفیقِ الٰہی وہ بدعات لکھتا ہوں جن کے ترک کردینے سے ہی اسلام کی وہ اصلی شکل بحال ہوسکے گی جو عہدِ رسالت و دور صحابہ رضی اللہ عنہم اور زمانۂ تابعین رحمۃ اللہ علیہم میں تھی۔ (۱) تقلیدشخصی: یہ بات تواتر کی حد تک مشہور ہے کہ چار امام برحق ہیں اور ان کی تقلید کرنا واجب ہے اور وہ چار امام یہ ہیں : ۱۔ حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ۲۔ حضرت امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ ۳۔ حضرت امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃ اللہ علیہ ۴۔ حضرت امام احمد بن حنبل ر رحمۃ اللہ علیہ ان چاروں بزرگوں کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ اسلام کیلئے ان کی علمی و دینی خدمات کا کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ دیگر تمام بزرگوں کی طرح ان چاروں حضرات کا احترام کرنا
Flag Counter