Maktaba Wahhabi

33 - 120
(۶) کونڈ ے: رجب ہی کے مہینے میں ۲۲ تاریخ کو برصغیر کے مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد (رافضی حضرات کے علاوہ) حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کے نام پر نیاز میٹھی پوریوں پر دلاتی ہے جو کہ مٹی کے کورے کونڈوں میں رکھ کر کھائی جاتی ہیں ۔ کہاجاتا ہے کہ خود حضرت جعفرصادق رحمہ اللہ نے یہ وصیت فرمائی تھی کہ جو کوئی ۲۲ رجب کو میٹھی پوریاں پکا کر کورے کونڈوں میں میرے نام کی نیاز دلائے گاتو اس کی جو بھی منت مراد ہوگی وہ بفضلِ اﷲتعالیٰ پوری ہوگی وگرنہ بروزمحشر میرا گریبان پکڑ لے۔ امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے منسوب یہ روایت اس مشہور داستان میں پائی جاتی ہے جسے’’لکڑہارے کی کہانی‘‘ اور ’’فسانۂ عجائب‘‘ کے عنوان سے معنون کیا جاتا ہے۔ میں اس کہانی کی تفصیل میں نہیں جائوں گا (جسے یہ داستان پڑھنی ہو وہ کونڈوں کی حقیقت نامی کتابچہ پڑھ لے [1]) لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ: 1۔ یہ قول جو امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے منسوب کیا گیا ہے صد فیصد جھوٹا قول ہے اور جھوٹا اس لیئے کہ وہ بدعتی نہیں تھے۔ شریعت ِالٰہیہ میں اپنی جانب سے اضافہ کرنے والے نہیں تھے، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اختیار دیا گیا تھا۔ وہ نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے۔ نبیٔ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی اولاد سے تھے۔ انہوں نے رسولُاﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول سن رکھا تھا: ((مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَھُوَرَدٌّ)) [2] ’’ جس کسی نے بھی ہماری اس شریعت میں کوئی نیا کام ایجاد کیا تو وہ امر مردود ہے نامقبول ہے۔‘‘ 2۔ دوسری بات یہ کہ رجب کی ۲۲ تاریخ کاامام جعفر صادق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ
Flag Counter