Maktaba Wahhabi

80 - 120
3۔ تیسری بات یہ کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر پانی پینا اورکبھی کھڑے ہوکر پینا بھی احادیثِ شریفہ سے ثابت ہے آپ لوگ ان دونوں سنتوں کو ملا کر ایک سنت کیوں نہیں بنا لیتے؟ میرا مطلب ہے کہ آدھا پانی بیٹھ کر اور آدھا کھڑے ہو کر پی لیا کریں دونوں سنتوں پر عمل ہو جایا کرے گا۔ 4۔ چوتھی بات یہ کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھلی جگہ خلافِ قبلہ رخ اورچاردیواری کے اندر قبلہ رخ قضائے حاجت کرنابھی احادیث شریفہ سے ثابت ہے۔ آپ لوگ ان دونوں سنتوں کو ملا کر اس طرح ایک کیوں نہیں کردیتے کہ نصف قضائے حاجت قبلہ رخ ہوکر اور نصف خلافِ قبلہ رخ ہو کر کر لیا کریں ۔ آخر اس صورت میں بھی تودونوں سنتوں پر عمل ہوجاتا ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کتھی ٔصافہ باندھنے والا ان سنتوں پر اس طرح عمل نہیں کرے گاکیونکہ اگر یہ سنت کے ہی شیدائی ہوتے تو عمامہ وہ باندھتے جو اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا تھا، کوئی نیا رنگ ایجاد نہ کرتے جو کہ سراسر بدعت کے زمرے میں داخل ہے اور مجھے اس بات پر شدید حیرت ہے کہ یہ کتھئی پگڑی والے کل تک ہم سے لڑا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمارا کتھیٔ رنگ کا صافہ مسنون ہے ، اب ان لوگوں نے اپنے سالانہ اجتماع کے بعد سے گنبد خضریٰ کی مناسبت سے سبز رنگ کا صافہ باندھنا شروع کردیا ہے یا سبزرنگ کی ٹوپی پہنتے ہیں ۔ بہرصورت معلوم ہوا کہ یہ لوگ اپنی خواہشات اور ہوائے نفس کی پیروی کرتے ہیں، انہیں نہ سنت سے سروکار ہے نہ صاحبِ سنت سے غرض ہے۔ (۴۳) سلسلہ ہائے طریقت: یہ حکایت بھی ہمارے برصغیر میں بہت مشہورہے کہ شریعت اور طریقت دونوں سے مل کر اسلام بنتا ہے گویا اسلام نہ ہوا بھان متی کا کنبہ ہوا کہ جب تک شریعت میں مقلدوں کے چار امام اور رافضیوں کے بارہ امام شامل نہ ہوں شریعت ادھوری۔ اسی طرح جب تک طریقت میں تمام روحانی سلسلے شامل نہ ہوں طریقت ادھوری۔ لغت میں شریعت اور طریقت
Flag Counter