Maktaba Wahhabi

127 - 259
﴿ مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰهَ ﴾ ’’جس نے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی تو اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘ [1] انبیاء و اولیاء کے حقوق اور یہ اس لیے کہ تعظیم و توقیر اور محبت کے معاملات میں جو انبیائے کرام کے حقوق ہیں وہ آدمی کی جان، مال اور اہل وعیال پر مقدم ہیں۔ ان کی اطاعت اور ان کی سنتوں کی پیروی واجب ہے۔ جو لوگ ان کے یہ حقوق کما حقہ ادا کرتے ہیں وہ ہر گز ان کی عبادت نہیں کرسکتے اور نہ انھیں اللہ کا شریک بناسکتے ہیں، اسی طرح صدیقین وصالحین کے بھی حقوق ہیں مثلاً محبت وتعظیم وغیرہ، جو کتاب وسنت سے معلوم ہوچکے ہیں، مگر عبادت کے درجہ تک ان کی تعظیم کسی حال میں بھی روا نہیں۔
Flag Counter