Maktaba Wahhabi

171 - 259
فصل 14 مغضوب علیہ، گمراہ اور ہدایت یافتہ اس بارے میں لوگوں کے تین فرقے ہوگئے ہیں: (1) مغضوب علیہ، یعنی وہ لوگ جو غضب الٰہی کے مستحق بن چکے ہیں۔ (2) ضالّون یعنی جو گمراہ ہوچکے ہیں۔ (3) وہ لوگ جو ہدایت یافتہ ہیں۔ مغضوب علیہ تمام مشروع وغیر مشروع اسباب میں رد وقدح کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ مشروع دعا کبھی اثر کرتی ہے کبھی اثر نہیں کرتی۔ ضالّون ہر اس بات کو سبب سمجھتے ہیں جس پر سبب ہونے کا ادنیٰ سا شبہ بھی ہوسکتا ہے، خواہ وہ یہود ونصاری اور مجوس وغیرہ کے دین ہی کی بات کیوں نہ ہو۔ رہ گئے فلاسفہ تو وہ ہر تاثیر کو فلکی اثرات، نفسانی قویٰ اور طبیعی اسباب کی طرف منسوب کرتے ہیں اور گھوم پھر کر اسی گور کھ دھندے میں پھنسے رہتے ہیں۔ اہل حق کا مسلک تیسرا گروہ ہدایت یافتہ افراد کا ہے۔ یہ لوگ کسی ایسی قوت یا طبیعت کا انکار نہیں کرتے جو اللہ تعالیٰ نے تمام اجسام وارواح میں ودیعت کی ہے کیونکہ وہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اس قوت پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ان تمام قوتوں سے بالاتر ہے اور وہ قوت
Flag Counter