Maktaba Wahhabi

20 - 259
مقدمہ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، والصَّلاةُ والسَّلامُ عَلَى رسولِهِ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، وعلى آله وأصحابه الطيبيين اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت یہ ہے کہ اس نے مجھے امام ابن ِتیمیہ رحمہ اللہ کے معارف وعلوم کو نقل کرنے اور ان کا اردو ترجمہ کرنے کی توفیق بخشی، اس خدمت کو قبول عام سے نوازا اور مسلمانوں کے عقائد واعمال کو اس سے مستفید فرمایا۔ اس نعمت ِعظیم پر مسرت وشکرگزاری اور اقرار واظہار کے ساتھ اپنی گزشتہ کئی سالوں کی خاموشی اور اس خدمت سے دوری پر متأسف اور قارئین سے عفوودرگزر کا طالب ہوں۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کتنی سخت مجبوریاں درپیش تھیں، ورنہ خدمت میں اتنی تعویق وتاخیر نہ ہوتی۔ مغربی الحاد اس وقت برصغیر میں ہر طرف مغربی الحاد کا رونا رویا جارہا ہے اور اس سیلاب میں اسلام کے بہہ جانے کا خطرہ محسوس کیا جارہا ہے، لیکن کیا واقعی اسلام کو آج بھی مغربی خیالات سے کوئی خطرہ لاحق ہے؟ میرے خیال میں بالکل نہیں۔ اسلام کو آج تک بیرونی قوتوں سے، خواہ وہ مادی ہوں یا ذہنی، نقصان نہیں پہنچا اورنہ آئندہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ وہ دینِ فطرت ہے اور اس
Flag Counter