Maktaba Wahhabi

209 - 259
مساجد یا مشاہد اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں مساجد کو آباد کرنے کا حکم دیا ہے نہ کہ مشاہد کو۔ فرمایا: ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّٰهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَا﴾ ’’اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کے ذکر سے روکتا اور ان کی بربادی کے لیے کوشش کرتا ہے۔‘‘ [1] اللہ تعالیٰ نے مَسَاجِدَ اللّٰہ کہا ہے نہ کہ مَشَاہِدَ اللّٰہ، بلکہ فرمایا: ﴿مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَن يَعْمُرُوا مَسَاجِدَ اللّٰهِ شَاهِدِينَ عَلَىٰ أَنفُسِهِم بِالْكُفْرِ ۚ أُولَـٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وَفِي النَّارِ هُمْ خَالِدُونَ ﴿١٧﴾ إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰهِ مَنْ آمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللّٰهَ ۖ فَعَسَىٰ أُولَـٰئِكَ أَن يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ﴾ ’’ناممکن ہے کہ مشرک اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو آباد کریں حالانکہ وہ خود اپنے کفر کے آپ ہی گواہ ہیں، ان کے اعمال غارت واکارت ہیں، اور وہ دائمی طور پر جہنمی ہیں۔ اللہ کی مسجدوں کی رونق اورآبادی تو ان کے حصے میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں، نمازوں کے پابند ہوں، زکوٰۃ دیتے ہوں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں۔ یہی لوگ یقینا ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘ [2] لیکن مشاہد کے بارے میں کچھ نہیں فرمایا۔ مشاہد وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو غیراللہ سے ڈرتے ہیں، غیراللہ سے آرزوئیں رکھتے ہیں اور کسی نہ کسی قسم کے شرک میں مبتلا ہیں۔ فرمایا: ﴿وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللّٰهِ أَحَدًا﴾
Flag Counter