Maktaba Wahhabi

244 - 259
فصل 24 رسالتِ محمدیہ کا اولین مقصد اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو توحید کے اثبات وقیام اور ہر لحاظ سے ابطال شرک کے لیے بھیجا اور عام بول چال میں بھی یہ بات ناپسند فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ کسی دوسرے کا ذکر کیا جائے۔ چنانچہ آپ نے فرمایا: ’’کوئی یہ نہ کہے کہ ’’مَاشَائَ اللّٰہُ وَشَائَ مُحَمَّدٌ‘‘ ’’ اللہ جو چاہے اورجو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) چاہیں۔‘‘ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ’’مَاشَائَ اللّٰہُ ثُمَّ شَائَ مُحَمَّدٌ ‘‘ ’’اللہ جو چاہے پھر اس کے بعدجو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) چاہیں۔‘‘[1] ایک شخص نے آپ سے کہا کہ مَاشَائَ اللّٰہُ وَشِئْتَ ’’ جو اللہ چاہے اورجو آپ چاہیں۔‘‘ آپ نے اسے یہ کہنے سے منع کیا اور فرمایا: ’’کیا تو مجھے اللہ کا شریک بناتا ہے بلکہ یہ کہو کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ چاہے۔‘‘ [2] جملہ عبادتیں جو اللہ نے بتائی ہیں سراسر اسی ذات الٰہی کے لیے ہیں کیونکہ دین صرف اسی کے لیے خالص ہونا چاہیے۔ چنانچہ فرمایا: ﴿ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ﴾
Flag Counter