Maktaba Wahhabi

245 - 259
’’انھیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں درحالیکہ اسی کے لیے دین کو خالص رکھیں، ابراہیم حنیف ( علیہ السلام ) کے دین پر اور نماز کو قائم رکھیں اور زکاۃ دیتے رہیں۔ یہی دین درست اور مضبوط ہے۔‘‘ [1] پس تمام عبادات، یعنی نماز، خاص اللہ ہی کے لیے ہے۔ صدقہ، خاص اللہ ہی کے لیے ہے۔ روزہ ،خاص اللہ ہی کے لیے ہے اور حج خاص اللہ ہی کے لیے ہے۔ اسلام ہی دین الٰہی ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ’’جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کو تلاش کرے تو اس کا دین قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘[2] یہ حکم تمام اگلے پچھلے انسانوں کے لیے عام ہے۔ کیونکہ اسلام ہی وہ دین ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے تمام پیغمبر اور اس کے تمام مومن بندے استوار چلے آتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام مثلاً حضرت نوح، ابراہیم، یعقوب، موسیٰ، سلیمان وغیرہم علیہم السلام اور مومنین کے بارے میں اپنی کتاب میں وضاحت فرمائی ہے، چنانچہ اولین رسول نوح علیہ السلام کی نسبت فرمایا: ﴿وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُم مَّقَامِي وَتَذْكِيرِي بِآيَاتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَأَجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَيَّ وَلَا تُنظِرُونِ ﴿٧١﴾ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا
Flag Counter