Maktaba Wahhabi

30 - 259
کے ہاتھ انڈے بیچنا یا ان سے خریدنا ، اس قسم کے تمام افعال جو اس موقع پر کیے جاتے ہیں، تمام کے تمام بدعت ہیں۔ اسی طرح اس عید میں کسانوں کا اپنے مویشیوں یا درختوں پر لال نشان بنانا، خاص قسم کے کپڑے جمع کرنا، ان سے برکت حاصل کرنا، ان کو دھوکر ان سے نکلنے والے پانی سے نہانا یا عورتوں کا زیتون کی پتیاں جمع کرنا او ران کے پانی سے غسل کرنا، روزمرہ کے کام کاج چھوڑ دینا، مثلاً دکانیں اور مدارس بند کردینا اور عام تعطیل کرکے خوشی منانا، یہ سب کے سب کام بدعت ہیں۔ [1] ضابطہ اس سلسلے میں ضابطہ یہ ہے کہ کفار کی عیدوں میں مسلمانوں کو خصوصیت سے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جو وہ دوسرے دنوں میں نہ کرتے ہوں بلکہ ان دنوں کو بھی باقی دنوں کی طرح سمجھنا چاہیے کیونکہ نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خاص دنوں میں صحابۂ کرام کو کھیل اور تفریح سے منع کیا تھا جن میں اسلام سے پہلے عرب کھیل کود کرتے تھے۔[2] اسی طرح اس خاص جگہ جانور ذبح کرنے سے روکا تھا،جہاں مشرکین اپنی عید مناتے تھے۔[3]
Flag Counter