Maktaba Wahhabi

32 - 259
فصل 2 بدعتی عیدیں، تہوار اور میلے اس سلسلے میں وہ تمام عیدیں، تہوار اور میلے داخل ہیں جو بدعت کے پیدا کردہ ہیں، یہ سب کے سب منکر او رمکروہ ہیں خواہ ان کی کراہت تحریمی ہو یا غیر تحریمی۔ اہل ِکتاب اور کفار کے تہوار منانے اور میلوں میں شریک ہونے کی ممانعت کے دو اسباب ہیں۔ ایک یہ کہ اس میں کفار کی مشابہت ہے اور دوسرا یہ کہ وہ بدعت ہیں۔ لہٰذا تمام میلے اور عیدیں جو بدعت کی راہ سے پیدا ہوئی ہیں، اسی حکم میں داخل ہیں خواہ ان میں اہلِ کتاب کی مشابہت نہ بھی ہو۔ محکم قاعدہ صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ان پر صادق آتی ہے کہ نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ دیتے تو فرماتے: ’’اَمَّابَعْدُ! سب سے اچھی گفتگو کتاب اللہ ہے، سب سے اچھا راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے، بدترین کام بدعت کے کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘[1] سنننسائی کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ بھی ہے: ’’اور ہر گمراہی دوزخ میں (لے جاتی) ہے۔‘‘[2]
Flag Counter