Maktaba Wahhabi

58 - 259
بھی بے نیاز ہوجاتے کہ جن کے ذریعے سے اہلِ قیاس کے دعوے کے مطابق فروع دین کی تکمیل ہوتی ہے، حالانکہ ہر صحیح دلیل اور ہر صحیح رائے کی اصل، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ میں موجود ہے۔ سمجھنے والے اسے سمجھ لیتے ہیں اور محروم ہونے والے اس سے محروم رہ جاتے ہیں۔ صوفیوں کی گمراہی اسی طرح اگر عابد لوگ ظاہر اور باطن میں انھی اقوال واعمال کے ساتھ عبادت کرتے جو مشروع ہیں اور اس کلام طیب وعمل صالح سے لذت شناس ہوتے جسے لے کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو یقینا اس میں انھیں ایسے احوال ذکیہ، مقامات عالیہ اور نتائج عظیمہ حاصل ہوتے جو بدعتوں سے انھیں مستغنی کردیتے اور سماع قرآن سے روکنے والی قوالیوں، خودساختہ اذکار اور وظائف میں سے کسی چیز کی بھی ضرورت پیش نہ آتی۔ کسی کا قول وفعل واجب الاتباع نہیں یہ تمام بدعیہ عبادتیں ان لوگوں نے ایجاد کی ہیں جو شریعت کے مقررہ راستے پر پوری طرح استوار نہ تھے۔ البتہ بعض اوقات بہت سے عابد وعالم بلکہ خود بعض حکام ان بدعتوں کی ایجاد میں اپنے اجتہاد کی بنا پر معذور سمجھے جاسکتے ہیں۔ اصل الاصول یہ ہے کہ صحیح دلیل معلوم کی جائے اگرچہ اس سے روگردانی کرنے والا کبھی اپنے اجتہاد کی بنا پر معذور بھی ہوتا ہے بلکہ کبھی اپنی غلطی کے باوجود صدیقین میں سے ہوتا ہے۔ کیونکہ صدیقین میں سے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا ہر قول وفعل صحیح ہو اور واجب الاتباع تسلیم کرلیا جائے۔ یہ مقام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی دوسرے انسان کو
Flag Counter