Maktaba Wahhabi

16 - 127
دیا۔ (ماہنامہ دارالعلوم دیوبند جنوری ۱۹۶۰ء)۔ ۹۷۔ عبداللہ شاہ رحمہ اللہ قریشی نے بکری مار کر دوبارہ زندہ کر دی۔ (ایضًا جنوری ۱۹۵۸ ء)۔ ۹۸۔ ایک بزرگ نے اپنے مرید سے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا سلام کہنا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اپنے بدعتی پیر کو ہمارا بھی سلام کنا یہ پیغام سن کر پیر صاحب خوشی سے ناچنے لگے۔ (ماہنامہ البلاغ ص۱۰۰ بابت ماہ ماہِ صفر ۱۹۳۴ء زیر سر پرستی مفتی محمد شفیع)۔ ۹۹۔ یوسف بنوری صاحب نے اپنے والد مولانا محمد زکریا کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے امام بخاری سے خواب میں پوری صحیح بخاری پڑھ کر اجازت لی اور حافظ بدرالدین عینی رحمہ اللہ سے عمدۃ القاری اور ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ سے فتح الباری پڑھ کر اجازت لی ہے۔ (البیّنات اگست ۱۹۷۵ ء)۔ کرامات یا خرافات:۔ یہ چند جھلکیاں بطور نمونہ پیش کی گئی ہیں ظاہر ہے کہ صحیح العقیدہ سنی مسلمانوں کے نزدیک ان کی حیثیت خرافات سے بڑھ کر نہیں۔ مذکورہ اولیائے کرام اگر واقعی بزرگ تھے تو پھر ان سے منسوب یہ باتیں صحیح نہیں اور اگر یہ باتیں صحیح ہیں تو پھر ان کی بزرگی مشتبہ ہے۔ بدنامی کے ذمہ دار:۔ جو لوگ ان باتوں کو کرامات سمجھتے ہیں اور ان کرامات سمیت مسلمانوں کو ان کی بزرگی منوانے پر مصر ہیں درحقیقت یہی لوگ ان کی بدنامی کا باعث ہیں۔ حوالہ جات مذکورہ کی وجہ سے اگر کوئی شخص بزرگوں کی شان میں گستاخی کر بیٹھے تو بہت حد تک اس کی ذمہ داری انہی اندھے مریدوں پر
Flag Counter