Maktaba Wahhabi

61 - 127
کتاب ہذا کے ص۱۲۵ پر ان کے حالات میں لکھا ہے کہ: ’’جس وقت مدینہ منورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ کہہ کر سلام پیش کیا السلام علیکم تو جواب ملا وعلیکم السلام یا امام المسلمین۔‘‘ غرائب تو پتہ نہیں کس کی کتاب ہے فقہ اکبر جو ان کی اپنی تصنیف کے طور پر مشہور ہے اس میں امام صاحب خود فرماتے ہیں: واعادة الروح الى العبد في قبره حق ـ (مع شرح ملا علي قاري ص 120) ـ ’’قبر میں بندے کی طرف روح کا لوٹانا برحق ہے۔‘‘ سب مشرک:۔ عثمانیوں کے نزدیک جو محدثین اپنی کتابوں ایسی حدیثیں لائے ہیں جن سے سماع موتیٰ ثابت ہوتا ہے یا جو ائمہ کرام اس کے قائل رہے ہیں وہ سب مشرک ہیں۔ ان کے نزدیک میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ ، نواب صدیق الحسن رحمہ اللہ ، علامہ وحید الزماں رحمہ اللہ ، سید بدیع الدین رحمہ اللہ بھی مشرک ہیں۔ ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ میت سلام سن کر جواب دیتی ہے ان کے نزدیک سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ بھی مشرک ہیں اس لئے کہ انہوں نے عقیدۃ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں دیا ہے ۔ (رسائل مسائل ج۳ ص۴۴۰۔ وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم عثمانی صاحب ص ۱۴)۔ سماع موتیٰ اور شرک: میں نہیں سمجھتا سماع موتیٰ کا شرک سے کیا تعلق ہے جب کہ سارا عالم سنتا ہے انسان سنتے ہیں جن سنتے ہیں فرشتے سنتے ہیں، جانور سنتے ہیں اور اس سے شرک لازم نہیں آتا تو اگر ضعیف حدیثوں سے
Flag Counter