Maktaba Wahhabi

73 - 127
قیامت کی نشانی:۔ عثمانی گروہ بجائے اہل حق ہونے کے مجھے تو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی لگتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی نشانیاں بتلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: وَلَعَنَ آخِرُ هَذِهِ الأُمَّةِ أَوَّلَهَاـ (عن ابي هريرة ـ ترمذي) ’’اور اس امت کے پچھلے اپنے پہلوں پر لعنت بھیجیں گے۔‘‘ اہل حدیث کی توحید:۔ عثمانی فرقہ کے لوگ اگر کتاب و سنت کے ساتھ مخلص ہیں تو کیا اہلحدیث کا منشور کچھ اس کے علاوہ ہے مگر افسوس جن کی نگاہوں میں محدثین عظام رحمہ اللہ نہ جچے ہوں ان کے دل میں محدثین کے خادموں کی کیا قدر ہو سکتی ہے اور جن کے دل میں ہے سو ہے اور ہمیں وہی کافی ہے۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: لا يزال طائفة من امتي منصورين لا يضرهم من خزلهم حتى تقوم الساعة قال ابن المديني هم اصحاب الحديث ـ (ترمذي) ’’میری امت میں ایک جماعت ہمیشہ قائم رہے گی اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا رہے گا کوئی رسوا کرنے والا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔ حضرت ابن المدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اہلحدیث ہیں۔‘‘ بحمدللہ اہلحدیث توحید و سنت کے معاملے میں ننگی تلوار ہیں یہ بدنام حد تک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چاہنے والے ہیں اس راہ میں انہوں نے بے شمار گالیاں کھائی ہیں، قربانیاں دی ہیں، یہ وہابی اور غیرمقلد کہلوائے صرف اس
Flag Counter