Maktaba Wahhabi

79 - 127
کے گناہ ان کے کھاتے میں ڈال دئیے جائیں گے۔ (مسلم)۔ انہیں چاہئیے کہ سوچ سمجھ کر فتویٰ لگایا کریں اور اسی قدر لگایا کریں جس قدر یہ بوجھ قیامت کے دن اٹھا سکیں۔ ولیوں کے دھوبی:۔ گالیاں دینے والوں کے بارے میں شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل صاحب مرحوم ازراہِ مزاح فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مفت کے دھوبی دے رکھے ہیں یعنی یہ ہم لوگوں کے گناہ صاف کرتے ہیں اسی طرح عثمانی فتویٰ بازوں کے متعلق بندہ عرض کرتا ہے کہ یہ ولیوں کے دھوبی ہیں۔ یہ ضروری نہ تھا:۔ یہ ٹھیک ہے کہ بزرگوں کیطرف منسوب تحریروں سے بہت دنیا گمراہ ہوئی ہے مگر اس کا علاج وہ نہیں تھا جو عثمانیوں نے سوچا کہ سب کو کافر مشرک قرار دے کر مسلمانوں کو ان سے متنفر کر دیا جائے۔ اورایک قسم کی انارکی پیدا کر دی جائے کیونکہ یہ تو اس سے بھی بڑی گمراہی ہے یہ صراط الذين انعمت عليهم سے دُور لے جانے والی بات ہے بلکہ یہ تھا کہ کہا جاتا تھا یہ تحریریں جھوٹی ہیں، یہ ملفوظات جعلی ہیں، یہ کرامات خودساختہ ہیں اور ان چیزوں کا جھوٹا ہونا صاف ظاہر ہے۔ واقعتا گپیں نظر آ رہی ہیں، یہ ناول تو ہو سکتی ہیں ، کسی شریف آدمی کے مذہب کا حصہ نہیں ہو سکتیں۔ ان چیزوں سے نفرت دلوانے کے لئے بزرگوں سے نفرت دلوانا ضروری نہ تھا۔ دیکھ لیجئے ہمارے نزدیک ان باتوں کی حیثیت پرکاہ کے برابر بھی نہیں۔ باوجود اس کے ہمارے دل میں بزرگوں کا پورا احترام ہے ان کا احترام ہمیں ان واہیات کو بھی ماننے پر مجبور
Flag Counter