Maktaba Wahhabi

54 - 53
اچھا بھی ہوسکتا ہے نہایت اچھا بھی ہوسکتا ہے مگر اسے اسلام نہیں کہہ سکتے اسلام صرف یہی دو چیزیں ہیں اور اہلحدیث کا یہی عقیدہ ہے یہی نصب العین اور یہی ان کا مسلک ہے۔ بس تنگ نہ کر ناصح ناداں مجھے اتنا یاچل کے دکھا دے دہن ایسا کمر ایسی اہلحدیث اپنے اس مسلک کی روشنی میں قرآن و سنت کے بعد کسی کی اطاعت کے قائل نہیں ہیں وہ سب اچھے اور نیک شہرت رکھنے والے بزرگ کی تکریم روا رکھتے ہیں ان کا احترام ملحوظ رکھتے ہیں ان کے نام کو سن کر رحمۃ الله علیہ کہتے ہیں مگر وہ ان کی بات وہی مانتے ہیں جو قرآن و سنت کے ترازو میں پوری اترتی ہو جو بات قرآن و سنت کی تکڑی میں نہیں تلتی وہ خواہ کسی کی بھی ہو اہلحدیث اس کو مسترد کر دیتے ہیں اہلحدیث کے نزدیک اطاعت صرف اللہاور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی واجب ہے ان کے علاوہ وہ کسی دوسرے کی اطاعت ہر گز واجب نہیں سمجھتے کہ بابا کے یہاں سے کون لایا جس نے پایا یہیں سے پایا اپنے مسلک کا تعارف آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ اگرآپ نے اپنے مسلک کے ساتھ مسلک اہلحدیث کے تقابلی جائزہ کی زحمت گوارا کی تو آپ کو صحیح نتیجہ تک پہنچ سکنے میں کوئی بھی مشکل پیش نہیں آسکے گی ان شاء الله۔ مُصور کھینچ وہ نقشہ جس میں یہ صفائی ہو اُدھر فرمانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو اِدھر گردن جھُکائی ہو
Flag Counter