Maktaba Wahhabi

41 - 90
مُسْکِرٍ حَرَامٌ))[1] ’’ اللہ تعالیٰ نے حرام۔یا مجھ پر حرام۔کیا ہے ؛ شراب،جوا اور طبلہ،اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘ اس حدیث کو علامہ احمد شاکر نے تعلیق المسند [2]میں اور علّامہ البانی نے تحریم آلات الطرب [3]میں صحیح قرار دیا ہے۔ چوتھی حدیث: ابو داؤد،مسند احمد اور سنن کبریٰ بیہقی میں حضرت عبد اللہ بن عَمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ حَرَّمَ الْخَمْرَ،وَ الْمَیْسِرَ وَ الْکُوْبَۃَ وَ الْغُبَیْرَائَ،وَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَام))[4] ’’اللہ عزّ وجلّ نے شراب،جوا،طبلہ وساز اور مکئی سے بنی شراب حرام کی ہے،اور ہر نشہ آور چیز ہی حرام ہے۔‘‘ علامہ البانی نے اس حدیث کو حَسَنٌ لِذَاتِہٖ یا کم از کم حَسَنٌ لِغَیْرِہٖ قرار دیا بلکہ سابق میں ذکر کردہ اور آئندہ ذکر کی جانے والی احادیث کے ساتھ ملا کر اسے صحیح قرار دیا ہے۔
Flag Counter