Maktaba Wahhabi

45 - 90
’’ اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو لغو باتیں خریدتے ہیں تاکہ[لوگوں کو]بے علمی کے ساتھ اللہ کے راستے سے گمراہ کریں،اور اس[دین]سے استہزاء و مذاق کریں۔یہی لوگ ہیں جنھیں ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔‘‘ اور اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے،جب بھی کوئی شخص گانا گاتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتا(یا راگ لگاتا)ہے تو اللہ دو شیطانوں کو بھیج دیتا ہے،جو اسکے کندھوں پر چڑھ کر اسکے سینے پر اس وقت تک اپنے پاؤں مارتے(رقص کرتے)رہتے ہیں۔’’ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہتے ہوئے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا۔‘‘ جب تک کہ وہ گانے والا خود خاموش نہ ہوجائے۔‘‘[1] اس آیت کے نزول کے اس سبب کے بارے میں اس حدیث کی شواہد بھی کئی ہیں جن میں سے ترجمان القرآن حضرت ابن عباس اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم حضرت عکرمہ،امام مجاہد اور حضرت حسن بصری رحمہم اللہ کے آثار اور اقوال شروع میں ذکر کیٔے جاچکے ہیں جن کا اب اعادہ تحصیلِ حاصل ہے۔ اس حدیث سے واضح طور پر معلوم ہورہا ہے کہ گانے بجانے والے شیطان کے آلۂ کار ہوتے ہیں اور شیطان انہیں کٹھ پُتلی کی طرح اپنے اشاروں پر نچاتا ہے۔ آٹھویں حدیث: صحیح مسلم،ابو دا ؤد،ترمذی،مسند احمد،صحیح الجامع اور دارمی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:
Flag Counter