Maktaba Wahhabi

8 - 90
پیش لفظ اسلام میں گانا وموسیقی ناجائز وحرام ہے کیونکہ یہ چیزیں لہوولعب اور فضولیات کے قبیل سے ہیں۔اس میں مشغول ہونے کے بعد انسان کے قیمتی اوقات ضائع ہوتے ہیں اور عقل وخرد میں فتور پیدا ہوتا ہے۔آدمی گانوں کے سبب غفلت ومدہوشی کا شکار ہوکر فرائض تک سے غافل ہوجاتا ہے،ساز وآواز موسیقی اور گانے بجانے سے دل کے اندر نفاق وشقاق کی تخم ریزی ہوتی ہے اور نفس ِامارہ کے لئے گناہوں پر مزید آمادہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔مذکورہ اسباب کے پیش ِنظرہی علمائے اسلام اس موضوع کو ہمیشہ اپنے دعوت وتبلیغ کا عنوان بناتے رہے ہیں،چنانچہ ان اعمال کے تردید میں بیش بہا تحریریں مختلف زبانوں میں انسانیت کے بھلائی کے لئے صفحۂ قرطاس پر ثبت ہوتی رہی ہیں۔ اس موضوع سے متعلق’’سماع وقوالی اور گانا وموسیقی‘‘کے نام سے سیال وباکمال قلم کار فاضل رعنا اور کہنہ مشق عالمِ دین برادرگرامی فضیلۃ الشیخ ابوعدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے تحریر کیا ہے۔ بفضلہ تعالیٰ افادہ عام کی خاطر ہندوستان میں مدرسہ اصلاح المسلمین بکھری مشرقی چمپارن بہار کو پہلی مرتبہ اس کتاب کی طباعت واشاعت کاشرف حاصل ہورہا ہے۔[1] اللہ کرے شیخ مکرم کی دوسری کتابوں کی طرح اسے بھی قبولیت عام حاصل ہو اور امت پر اس کے بیش از بیش فائدے مرتب ہوں۔باری تعالیٰ طابع وناشر اور اس سے متعلق جملہ معاونین کو اجرجزیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین مولانا اصغر علی امام مہدی السلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند ۱۲؍۹؍۲۰۰۴ ؁ء
Flag Counter