اور کسی مومن مرد وعورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا‘ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا﴾[1] اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ ثانیاً:معاصی(گناہوں)کے نام: معصیت کے معنیٰ میں بہت سارے الفاظ وارد ہوئے ہیں ‘ چند الفاظ درج ذیل ہیں : ۱- فسق و عصیان: |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |