Maktaba Wahhabi

115 - 262
دعا نہ کرے کہ ’’ اے اللہ میں فتنہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ‘‘ کیونکہ تم میں سے ہرشخص فتنہ میں مبتلا ہے‘ جیساکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ﴾ تمہارے مال اور اولاد تو سراسر تمہاری آزمائش ہیں۔ بلکہ تم میں سے جوبھی شخص پناہ مانگے توگمراہ کن فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگے۔[1] (۳)کبھی کبھارفتنہ(سابقہ)فتنوں سے عام ہوتا ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا﴾[2] اور ہم نے تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایاہے‘ کیا تم صبر کروگے؟ تیرا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
Flag Counter