Maktaba Wahhabi

116 - 262
یہ اور انہی جیسے دیگر فتنے آزمائش میں کامیابی کے وقت نجات کا سبب ہوتے ہیں اور آزمائش میں ناکامی کے وقت گناہوں اور ہلاکت و بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔ہم اللہ عزوجل سے توفیق ‘معافی اور دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ دوسری قسم:گناہوں میں مبتلا ہونے کے اسباب: چند اسباب حسب ذیل ہیں : ۱- اللہ عزوجل پر ایمان و یقین کی کمزوری اور اس سے لاعلمی و جہالت کیونکہ اللہ کا مراقبہ نہ کرنا‘ اس سے نہ ڈرنا‘ اس سے محبت نہ کرنا‘ اس کی خشیت نہ اپنانا اور اس کی تعظیم نہ کرنا انسان کو اللہ کے وعد و وعیدکے استخفاف(معمولی سمجھنے)کا عادی بنادیتاہے اور اللہ عزوجل سے کوئی چیز مخفی و پوشیدہ نہیں ‘ ارشاد باری ہے: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾[1] اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والی آنکھوں اور سینوں میں چھپے رازوں کو
Flag Counter