Maktaba Wahhabi

124 - 262
بندگی کرنا ہو جن کا اللہ نے حکم نہیں دیا ہے،اب اگر اللہ تعالیٰ بندہ کو اس گھاٹی سے بچ نکلنے کی توفیق عطا فرمادیتا ہے تو شیطان اسے تیسری گھاٹی میں تلاش کرتا ہے۔ تیسری گھاٹی: کبیرہ گناہوں کی گھاٹی: اگر شیطان کا اس گھاٹی میں انسان پر بس چلتا ہے تو وہ اس گھاٹی کو اس کے لئے مزین و آراستہ کرکے اور اس کی نگاہ میں سنوار کر پیش کرتا ہے‘ اگر بندہ اس گھاٹی کو بھی اللہ کی توفیق سے طے کرلیتا ہے تو وہ اسے چوتھی گھاٹی میں تلاش کرتا ہے۔ چوتھی گھاٹی: صغیرہ گناہوں کی گھاٹی: کہ شیطان انسان کے لئے بڑے عظیم آلات پیمائش سے صغیرہ گناہوں کو تولتا ہے اور مسلسل ان کے معاملہ کو اس پر آسان اور کمتر بناتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کا عادی ہوجاتا ہے ‘ نتیجہ یہاں تک جاپہنچتا ہے کہ خوف و ندامت کرنے والا کبیرہ گناہوں کا مرتکب بھی اس سے بہتر ہوتا ہے‘ کیونکہ مسلسل صغیرہ گناہوں کا ارتکاب کرنا کبیرہ گناہ کے ارتکاب سے بدتر ہے‘ توبہ و استغفار سے کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا(اسی طرح)اصرار(ہمیشگی)سے کوئی گناہ صغیرہ نہیں رہتا،اگر انسان
Flag Counter