Maktaba Wahhabi

127 - 262
تیسرا مطلب: گناہوں کے راستے ٭اول: نفس امارہ(برائی پرآمادہ کرنے والی نفس): شیطان ‘اس کے حواری اور اس کے لشکری نفس امارہ میں اس کی چاہتوں ‘ پسندیدہ چیزوں اور خواہشات کے راستوں سے داخل ہوتے ہیں ‘ اور جب نفس امارہ شیطان اور اس کے لشکریوں کے ساتھ ہوجاتی ہے تو وہ دل کو خراب کرنے کی غرض سے اس میں داخل ہونے کے درج ذیل چھ راستوں پر قابض ہوجاتے ہیں : ۱- آنکھ کا راستہ:گناہ اس کی نظر کو آوارہ بنادیتے ہیں نہ کہ عبرت و نصیحت کی۔ ۲- کان کا راستہ: جس سے وہ باطل چیزیں داخل کرتے اور حق داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ ۳- زبان کا راستہ:چنانچہ وہ اس پر ایسی بات لاتے ہیں جو نقصان دہ ہونفع بخش نہ ہو ‘اور اس سے نفع بخش باتیں روکتے ہیں۔
Flag Counter