Maktaba Wahhabi

139 - 262
ہے‘ ارشاد ہے: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾[1] (اللہ)خیانت کرنے والی آنکھوں اور سینوں میں چھپے رازوں کو بھی جانتا ہے۔ چوتھا مطلب: گناہوں کے اصول ومحرکات امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’تمام گناہوں کے اصل محرکات(درج ذیل)تین ہیں : ۱- تکبر: جس نے ابلیس لعین کو جس نتیجہ تک پہنچانا تھا پہنچادیا۔ ۲- لالچ : جس نے حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوایا۔ ۳- حسد: جس نے حضرت آدم علیہ السلام کے دونوں بیٹوں میں سے ایک کو دوسرے کے خلاف(قتل پر)جرأتمند بنا دیا۔ چنانچہ جو ان تین چیزوں سے محفوظ رہا وہ تمام برائیوں سے محفوظ ہوگیا‘ کیونکہ کفرتکبر کے سبب ‘ گناہ لالچ کے سبب اور ظلم و زیادتی حسد کے سبب
Flag Counter