Maktaba Wahhabi

144 - 262
پانچواں مطلب: گناہوں کی قسمیں گناہوں کی درج ذیل چار قسمیں ہیں : پہلی قسم: ملکی گناہ: یعنی انسان ربوبیت کے اوصاف اپنائے(جو اس کے شایان شان نہیں)جیسے عظمت‘ کبریائی‘قہاریت‘ بلندی اور مخلوق کی بندگی کی طلب وغیرہ۔ دوسری قسم: شیطانی گناہ: یعنی وہ گناہ جن کے ارتکاب میں انسان شیطان کے مشابہ ہوتا ہے۔چنانچہ شیطان کی مشابہت حسد‘ ظلم‘ خیانت‘ بغض و کینہ‘ دھوکہ‘ مکر و فریب‘ اللہ کی نافرمانیوں کا حکم اور اس کی تزئین و آرائش‘ اللہ کی اطاعت سے روکنے اور اسے معمولی اور کمتر دکھانے‘ دین میں بدعت کی ایجاد اور بدعات و ضلالت کی دعوت دینے وغیرہ میں ہوتی ہے،یہ قسم فساد و خرابی میں پہلی قسم کے ہم پلہ ہے گر چہ اس کا نقصان پہلی قسم سے کم تر ہے۔ تیسری قسم: وحشیانہ گناہ: یعنی وہ گناہ جن کے ارتکاب میں انسان وحشی
Flag Counter