Maktaba Wahhabi

145 - 262
درندوں کے مشابہ ہوتا ہے‘ یہ ظلم و سرکشی‘ غضب‘ خونریزی اور کمزوروں اور عاجزوں پر قبضہ جمانے کے گناہ ہیں۔ اس قسم سے نوع انسانی کی اذیت کی مختلف صورتیں اور ظلم وسرکشی پر جرأت پیدا ہوتی ہے۔ چوتھی قسم: حیوانی گناہ: یعنی وہ گناہ جن کے ارتکاب میں انسان حیوان چوپایوں کے مشابہ ہوتا ہے ‘ جیسے شدید لالچ اور شکم اور شرمگاہ کی چاہتوں کی تکمیل کی ہوس،اور اس سے زناکاری ‘ چوری‘یتیموں کا مال کھانا‘ بخیلی‘(حد درجہ کی)کنجوسی‘ بزدلی‘ خوف اور گھبراہٹ وغیرہ پیدا ہوتی ہے،مخلوق کی اکثریت گناہوں کی اسی قسم میں ملوث ہے،گناہوں کی اس قسم کے ذریعہ لوگ بقیہ قسموں میں داخل ہوتے ہیں،چنانچہ یہ قسم لوگوں کی نکیل پکڑ کر دوسرے گناہوں تک لے جاتی ہے۔[1] چھٹا مطلب: گناہوں کے انواع گناہ دو طرح کے ہوتے ہیں : کبائر(بڑے گناہ)اور صغائر(چھوٹے
Flag Counter