Maktaba Wahhabi

155 - 262
تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو۔ ساتواں مطلب: فرد و معاشرہ پر گناہوں کے اثرات اولاً: انسان کی ذات پر گناہوں کے اثرات: (الف)دل پر گناہوں کے اثرات: (۱) دل پر(ضرررسانی میں اختلاف مراتب کے ساتھ)گناہوں کا نقصان اسی طرح ہے جس طرح جسموں پر زہر کا نقصان،اور دنیا و آخرت میں جوبھی برائی یا بیماری ہے اس کا سبب گناہ و معاصی ہی ہیں۔[1] (۲) علم سے محرومی: کیونکہ علم ایک ایسی روشنی ہے جس سے اللہ تعالیٰ دل کی دنیا آباد کرتا ہے،اور گناہ اس روشنی کو گل کردیتا ہے،دل کی بصیرت اندھی کردیتا ہے،علم کی راہیں بند کردیتا ہے،ہدایت کا سرچشمہ ڈھانپ دیتاہے،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَـٰكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي
Flag Counter