Maktaba Wahhabi

189 - 262
يُؤْمِنُونَ﴾[1] تو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لئے کشادہ کردیتا ہے اور جس کو بے راہ کرنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کر دیتا ہے‘ جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔ چنانچہ سینہ کی تنگی کے عظیم ترین اسباب میں سے اللہ عزوجل سے اعراض‘ غیراللہ سے دل لگانا‘ اللہ کی یاد سے غفلت اور اس کے علاوہ سے محبت وغیرہ ہیں،کیونکہ جو اللہ کے علاوہ کسی اور سے محبت کرتا ہے،اسے اس کی پاداش میں عذاب ہوگا اوراس کا دل اسی کی محبت کا قیدی ہوجائے گا۔[2] (ب)دین پر گناہوں کے اثرات: (۲۰/۱)گناہ سے گناہ ہی اگتے ہیں،اور گناہ ایک دوسرے کو جنم دیتے ہیں،اور(پھر)بندے کے لئے گناہ سے چھٹکارا پانا بڑا مشکل ہوتاہے،
Flag Counter