Maktaba Wahhabi

216 - 262
کرو کہ کس طرح شدید ضرورت کے موقع پر ان کی قوت نے انہیں دھوکا دے دیا،اور اہل ایمان نے اپنی جسمانی و قلبی قوت(ایمان)کے بل بوتے انہیں تہس نہس کردیا۔‘‘[1] (د)روزی پر گناہوں کے اثرات: (۳۶/۱)گناہ روزی سے محروم کردیتے ہیں :اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کبھی گناہ کے سبب انسان روزی سے محروم ہوجاتا ہے،اور جس طرح اللہ کا تقویٰ حصول رزق کا ذریعہ ہے ‘ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴿٢﴾وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ﴾[2] جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ اس کے لئے سبیل نکال دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی عطا فرماتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔
Flag Counter