Maktaba Wahhabi

233 - 262
کرتا ہے اس قدر لوگ بھی اس سے محبت کرتے ہیں،اور جس قدر وہ اللہ سے ڈرتا ہے اسی قدر لوگ بھی اس سے ڈرتے ہیں اور جس قدر وہ اللہ اور اس کی حرام کردہ چیزوں کی تعظیم کرتا ہے اسی قدر لوگ بھی اس کی تعظیم و توقیر کرتے ہیں۔کیسے بندہ اللہ کی حرمات کو پامال کرتا ہے اور اس بات کی خواہش کرتا ہے کہ لوگ اس کی حرمتوں کو پامال نہ کریں ؟ اور کیسے وہ اپنے اوپر اللہ کے حق کو حقیر سمجھتا ہے اور اللہ اسے لوگوں کی نظروں میں حقیر نہ کرے گا؟ اور کیسے وہ اللہ کی نافرمانیوں کا استخفاف کرتا ہے اور مخلوق اس کا استخفاف و توہین نہ کرے گی،[1] اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يُهِنِ اللّٰہُ فَمَا لَهُ مِن مُّكْرِمٍ﴾[2] اور جسے اللہ ذلیل کردے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں۔ (و)اعمال پر گناہوں کے اثرات: اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض حالات میں اعمال بھی گناہوں سے
Flag Counter