Maktaba Wahhabi

251 - 262
آٹھواں مطلب: علاج بلا شبہ بندوں کو نجات دینے والی کچھ چیزیں ہیں جو انہیں ہلاکتوں ‘ جرائم اور مصیبتوں کے نازل ہونے کے بعد ان سے نجات دیتی ہیں ‘ اورمصیبتوں کے نزول سے قبل بھی نجات دلاتی ہیں ‘ اور دنیا وآخرت میں ان کے لئے سعادت و نیک بختی کا سبب ہیں،ان میں چند نجات دہندہ امور حسب ذیل ہیں : اول: سچی خالص توبہ‘ اور تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے استغفار،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَتُوبُوا إِلَى اللّٰہِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾[1] اے مومنو! سب کے سب اللہ کی جانب توبہ کرو تاکہ فلاح و کامرانی سے ہمکنار ہو۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter