Maktaba Wahhabi

55 - 262
﴿زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ۘ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَاللّٰہُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾[1] کافروں کے لئے دنیوی زندگی مزین و آراستہ کر دی گئی ہے‘ وہ ایمان والوں سے ہنسی و مذاق کرتے ہیں ‘ حالانکہ پرہیز گار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہوں گے‘ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے۔ (۴)نفع بخش علم کے حصول کی توفیق: اللہ تعالیٰ ارشاد ہے: ﴿وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰہُ ۗ وَاللّٰہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾[2] اللہ تعالیٰ سے ڈرو‘ اللہ تعالیٰ تمہیں تعلیم دے رہا ہے اور اللہ تعالیٰ
Flag Counter