Maktaba Wahhabi

78 - 262
اپنی کتاب(قرآن کریم)میں احکام‘ شرائع اور اخلاق کریمانہ کی صورت میں بتایاہے‘ چنانچہ جس شخص نے اعتقادی‘ علمی‘ عملی اور قولی طور پر اللہ کے احکامات کی تعمیل کرکے اور اس کے منع کردہ امور سے اجتناب کرکے اللہ کے راستہ کی پیروی کی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا‘ اللہ کے تقویٰ شعار بندوں میں سے قرار پائے گا نیز گمراہی و انحراف سے محفوظ رہے گا۔[1] (۱۳)خوف و ملال سے سلامتی : چنانچہ جس نے اپنے آپ کو شرک اور کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے محفوظ رکھا جسے اللہ نے اس پر حرام قرار دیا ہے‘ اور اپنے ظاہری و باطنی اعمال کی اصلاح کی ‘ اس پر برائی کا کوئی خطرہ نہیں ‘ اور نہ ہی وہ سابقہ چیزوں پر رنجیدہ ہوگا،اور جب خوف و ملال نہ ہوگا تو مکمل امن اور دائمی فلاح و سعادتمندی حاصل ہوگی ‘[2]ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَمَنِ اتَّقَىٰ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
Flag Counter