Maktaba Wahhabi

39 - 73
مولانا ابو الحسنات عبد الحی لکھنوی مولانا ابوالحسنات عبد الحی لکھنوی سے پوچھے گئے ایک سوال اور اس کا جواب ملاحظہ ہو: تعزیہ بنانا: سوال(۶۶)امام مظلوم کا تعزیہ بنا کر گھر میں رکھنا اور اس کا احترام کرتے ہوئے آہ وبکا کرنا اور دوسرے افعال قبیحہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب:عشرہ محرم یااس کے ماسوا کسی بھی وقت تعزیہ و علم و دلدل وغیرہ بنانا بدعت ہے جس کا ثبوت نبی صلٰی للہ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کرتا بعین تک نہیں ملتا،یہ تمام چیزیں خود اپنی ایجاد اور مقرر کر دہ ہیں،جن کا احترام کرنا بتوں کی پرستش کے مشابہ ہے۔کسی نئے ایجاد کردہ کام کو دین میں داخل کرنا،فخر اور اجر و ثواب کا سبب سمجھنا تعجب اور حیرت ہے،ثواب وعقاب کا معاملہ توفیقی ہے،شریعت جوحکم دے دے اس پر عمل کرنا چاہیے۔ طبرانی کی روایت ہے: عن ابن عباس قال قال رسول اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم:مَنْ أحْدَثَ حَدَثاً أوْ آویٰ مُحْدِثاً عَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللّٰہِ وَالْمَلَائِکَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ،لَا یَقْبَلُ اللّٰه مِنْہُ صَرْفاً وَلَا عَدْلاً۔ حضرت ابن عباس کی روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter